چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی اکرم عابد قریشی کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

پیر 28 جولائی 2025 22:22

چیئرمین سینیٹ   کا سینئر صحافی اکرم عابد قریشی کے برادر نسبتی کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف صحافی، سینئر پارلیمانی رپورٹر اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے فعال رکن اکرم عابد قریشی کے برادر نسبتی چوہدری محمد فیاض کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے انتقال کو خاندان کے لئے ایک گہرا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

انہوں نے اکرم عابد قریشی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا کرے۔