پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت دی گئی سزا معطل ،ضمانت منظور

پیر 28 جولائی 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت نے پاپو ایکٹ کے تحت پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو دی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کے روزپی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے اور کارکنان کی جانب سے سزامعطلی کی درخواستیں دائر کیں، عدالت نے پی ٹی آئی کے چاروں کارکنان دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ کی سزا معطل کرتے ہوئے30 دن میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی اور ضمانت منظور ہونے کے بعد مچلکے جمع ہوجانے پر چاروں ملزمان کی رہائی کیلئے روبکار بھی جاری کردی گئی۔کارکنان کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں چھ چھ ماہ کی سزا ہوئی تھی۔