ْبلوچستان ایک ہے ہم شمالی یا جنوبی بلوچستان کی اصطلاح کو نہیں مانتے،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

پیر 28 جولائی 2025 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک ہے ہم شمالی یا جنوبی بلوچستان کی اصطلاح کو نہیں مانتے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ایک سوال پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے جواب کو پڑھتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک عجیب سی چیز دیکھی ہے پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وضاحت کریں کہ شمالی اور جنوبی بلوچستان کیا ہے۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دستاویزات میں تصیح کرکے شمالی زون یا جنوبی زون کردیں ہم شمالی اور جنوبی بلوچستان کی اصطلاح کو نہیں مانتے یہ دو بلوچستان کب سے ہو گئے ۔