امریکا، کیسینو کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

منگل 29 جولائی 2025 08:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) امریکی ریاست نیواڈا میں کیسینو کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں ایک کیسینو کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔سپارکس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف کرس کروفورتھ نے کہا کہ نامعلوم مسلح شخص نےپارکنگ سے گزرتے ہوئے کیسینو کے باہر فائرنگ شروع کر دی ۔ مزید کہا گیا کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔