رومانیہ میں رواں سال گندم کی پیداوار 14 ملین ٹن کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان

منگل 29 جولائی 2025 15:29

بخارسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) رومانیہ میں رواں سال گندم کی پیداوار 1 کروڑ 40 لاکھ ٹن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہوگی۔رومانیہ کے خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانین فارمرز ایسوسی ایشن (اے ایف آر) کے صدر ڈینیئل بوتانویو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موافق موسم خاص طور پر اپریل اور مئی میں ہونے والی شدید بارشوں سے فصل پر مثبت اثرات پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں گندم کی فی ہیکٹر اوسط پیداوار کا تخمینہ 4.97 ٹن ہے جبکہ 1997 کے بعد پیداوار پہلی بار ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے، 2023 میں رومانیہ کی گندم کی پیداوار گھٹ کر صرف 9.29 ملین ٹن رہ گئی تھی، جو گزشتہ ایک دہائی میں سب سے کم ہے، اس سال کی گندم کی فصل نہ صرف بڑی ہے بلکہ معیار میں بھی فرانس اور جرمنی کی فصلوں سے بہتر ہے جو کہ شدید بارشوں سے متاثر ہوئیں تاہم بوتانویو نے خبردار کیا کہ گندم کی موجودہ قیمتیں کسانوں کے لیے سازگار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رومانیہ کی مکئی کی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے اور 2025 کے لیے مکئی کی پیداوار 1 کروڑ ٹن سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو گزشتہ سال صرف 60 لاکھ ٹن تھی جبکہ سورج مکھی کی پیداوار کا اندازہ 2.22 ملین ٹن ہے ۔\932

متعلقہ عنوان :