محکمہ زراعت کی باغبانوں کو گاچا کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت

منگل 29 جولائی 2025 15:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے باغبانوں کو گاچا کی کاشت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔۔

(جاری ہے)

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین اثمارنے کہاکہ کاشتکار 31 اگست تک گاچا کی کاشت مکمل کر لیں اور کاشت کیلئے 32 سے35 کلوگرام فی ایکڑ صحت مند بیج استعمال کریں نیز اگیتے کاشتہ گاچے کو پہلی آبپاشی کے ساتھ ڈیڑھ بوری یوریا بھی ضرور ڈالیں تاکہ اچھی فصل حاصل ہو سکےگاچے کو کاشت کے بعد 2 بوری نائٹروفاس اور نصف بوری پوٹاش فی ایکڑ بھی ڈالی جائے تاکہ اس کی بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔