ٹی ایم او بفہ پکھل مظہر مظفر اور ٹی او آئی اظہر جلیل کا اچھڑیاں کا دورہ، سڑک کے اطراف پر نالیوں کی صفا ئی کا جائزہ لیا

منگل 29 جولائی 2025 17:09

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ٹی ایم او بفہ پکھل مظہر مظفر اور ٹی او آئی اظہر جلیل نے اچھڑیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موقع پر سڑک کے اطراف پر نالیوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی عملہ کی کارکردگی اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران مقامی عوام نے ٹی ایم او اور ان کے ہمراہ ٹیم سے ملاقات کی اور صفائی و بلدیاتی سہولیات کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عوام نے ٹی ایم اے بفہ پکھل کی کارکردگی خصوصاً ٹی ایم او مظہر مظفر اور دیگر عملہ کی محنت اور عوامی خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ ٹی ایم اے انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی کہ عوامی فلاح اور صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :