امریکہ یا اسرائیل کے نئے حملوں کا سامنا ہوا تو زیادہ سختی سے جواب دیں گے، ایران

منگل 29 جولائی 2025 17:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا ملک کسی نئی امریکی یا اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا، تو اس کا جواب زیادہ سختی سے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عراقچی نے کہا اگر جارحیت دہرائی گئی، تو ہم بلا شک و شبہ زیادہ سختی سے جواب دیں گے۔انھوں نے مزید کہا اگر ہمارے جوہری پروگرام کو غیر پر امن مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے، تو فوجی کارروائی کے ناکام ہونے کا ثبوت موجود ہے، لیکن ایک مذاکراتی حل کامیاب ہو سکتا ہے۔