ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے کوئٹہ میں انسداد پولیواور ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

منگل 29 جولائی 2025 17:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے کوئٹہ میں انسداد پولیواور ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ ، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر ایمل مندوخیل اور اسسٹنٹ کمشنر(صدر)کیپٹن(ر)حمزہ انجم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،جو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہیں، ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بچہ صحت مند اور محفوظ مستقبل کا حق رکھتا ہے ،ایسا مستقبل جو قابلِ تدارک بیماریوں اور پولیو سے پاک ہو،یہ صرف والدین کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی آئندہ نسل کو موذی امراض سے محفوظ بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :