شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث2 ملزمان گرفتار،ایک کلوسے زائدچرس برآمد

منگل 29 جولائی 2025 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث2مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلو70 گرام چرس اورنقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محسن اور ابراہیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :