جیکب آباد، نصیرشاخ میں 15 فٹ چوڑا شگاف، درجنوں ایکڑ پر دھان کی فصل زیر آب، لاکھوں روپے کا نقصان

منگل 29 جولائی 2025 19:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) جیکب آباد، نصیر شاخ میں 15 فٹ چوڑا شگاف، درجنوں ایکڑ پر دھان کی فصل زیر آب، لاکھوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب نصیر شاخ میں 14 میل کے مقام پر 15 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے باعث 10 ایکڑ سے زائد رقبے پر دھان کی تیار فصل زیر آب آ گئی جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شگاف کی اطلاع بروقت محکمہ آبپاشی کو دی گئی تاہم متعلقہ ایس ڈی او اصغر اوڈھو اور دیگر افسران جائے وقوعہ پر نہ پہنچے۔ مقامی کسان اور دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کرنے میں مصروف ہیں مگر محکمہ آبپاشی کی لاپرواہی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو اتنے بڑے پیمانے پر فصل تباہ ہونے سے بچائی جا سکتی تھی متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی جائے اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :