سکھر شہر میں پولیس کا موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا

منگل 29 جولائی 2025 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سکھر شہر میں پولیس کا موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ، گذشتہ روز سکھر پولیس کے مختلف تھانوں بی سیکشن، سی سیکشن اور اے سیکشن کی پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کر کے 100سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر تھانوں میں بند کر دی جبکہ متاثرہ شہری اپنی موٹر سائیکلیں لینے تھانے پہنچے تو متعلقہ تھانے کی پولیس نے تھانوں کے گیٹ بند کر دیئے رات دیر گئے تک شہری اپنی موٹر سائیکلیں چھڑانے کیلئے تھانوں کے باہر بیٹھے رہے تاہم آخری اطلاعات تک اثر و سوخ رکھنے والے افراد کی کال پر سیاسی لوگوں کی موٹر سائیکلیں چھوڑی گئی اور عام شہریوں کے پاس کاغذات و دیگر دستاویزات ہونے کے باوجود تھانے کے عملے نے انہیں موٹر سائیکلیں دینے سے انکار کر دیا دوسری جانب سکھر پولیس کے شہریوں کیساتھ نامناسب روائیے کے خلاف شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ڈی آئی جی سکھر ریجن ، ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام و عوامی نمائندگان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :