سعودی مسام پراجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید1151 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا یا گیا

بدھ 30 جولائی 2025 10:40

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار151 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیزم واد کو ناکارہ بنایا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام کے مینجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مارب، عدن، الجوف، شبوہ، حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں ،ان میں ایک ہزار 93 پھٹنے سے رہ جانے والے گولے ، 49 ٹینک شکن، 4 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 5 دیسی ساختہ دھماکہ خیرڈیوائسز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 588 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں ناکارہ بنانے والے مقامی انجینئرز کی تربیت کی جاتی ہے،انہیں جدید سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے اور جو یمنی شہری دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پراجیکٹ انہیں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں اور انسانی بنیادوں کے تحت دی جانے والی امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :