ایبٹ آباد میں اوور لوڈنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں

بدھ 30 جولائی 2025 16:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر محمد انور خان نے ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ کی فٹنس چیک کی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں صوتی آلودگی، فائر ایکسٹنجوئشر، ٹائروں کی صورتحال، فٹنس، سی این جی کٹس کا بھی معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اوور لوڈنگ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ متعدد گاڑیوں کو وارننگ کے ساتھ چھوڑا گیا تاہم سخت تاکید کی گئی کہ اپنی گاڑیوں کی فٹنس سمیت دیگر مسائل کو فی الفور حل کریں، ایسا نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف آئندہ سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :