الحمرا پاکستانی کلاسیکل آرٹ کا نمائندہ ادارہ ہے،چیئرمین الحمراء

بدھ 30 جولائی 2025 17:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں بانسری و ستار کنسرٹ کا انعقادکیا گیا۔بانسری اور ستار جیسے کلاسیکل ساز سننے والوں کو اپنی تاریخ،ورثے اور فن سے جوڑتے رہے۔فلیوٹ پلیئر نوشاد خان اور ستار نواز استاد سلیم،معین خان، و دیگرنے مسحورکن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔فنکاروں کی سحر انگیز پرفارمنس دلکش محفل کو یاد گار بنا گئی۔

حاضرین محفل کی فلیوٹ و ستار سازوں کو داددی۔

(جاری ہے)

چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اس موقع پر کہا کہ بدلتے وقت میں جہاں جدید موسیقی غالب ہے، وہاں یہ کلاسیکل ساز ہماری پہچان اور فن کی روایت کے وارث ہیں،آنے والی نسلوں کے لئے ماضی کی شاندار تاریخ رکھنے والوں سازوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ بانسری اور ستار ہماری ثقافتی موسیقی کے وہ آلات ہیں جو انسان کے جذبات،ماحول اور روحانیت کو خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہیں،الحمرا پاکستانی کلاسیکل آرٹ کا نمائندہ ادارہ ہے۔شائقین کی بڑی تعداد فنکاروں کو تالیاں بجا کر داد دیتی رہی۔

متعلقہ عنوان :