امارتِ شارجہ کے حاکم شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی نئی تصنیف مجمع التواریخ شائع

بدھ 30 جولائی 2025 17:28

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)امارتِ شارجہ کے حاکم شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی نئی تصنیف مجمع التواریخ شائع ہو گئی۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی کتاب تاریخ پر مبنی ایک جامع مجموعہ ہے، جس میں 45 جلدوں پر مشتمل مستند اور مستدل تاریخی مواد شامل کیا گیا ہے۔کتاب کی اشاعت کے باضابطہ اعلان کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کتابی سلسلے خلیجی ممالک اور جزیرہ نما عرب کے محققین و مرخین کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ تاریخی مجموعہ آنے والے شارقہ انٹرنیشنل بک فیئر سے قبل قارئین کے لیے دستیاب ہوگا۔اپنی گفتگو میں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شارجہ کی ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق پختہ عزم کا اعادہ کیا اور اس امر پر زور دیا کہ شارجہ میں آثارِ قدیمہ کی بحالی اور ان کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کلبا میں قاید بن عدوان القاسمی قلعہ کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ ال قواسم قلعہ کی تعمیرِ نو بھی کی جا رہی ہے، جس میں تاریخی نوادرات اور پرتگالی دور کی بنیادوں کو محفوظ رکھتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :