ایف آئی اے کا لاہور میں چھاپہ، پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3ملزمان گرفتار

بدھ 30 جولائی 2025 17:51

ایف آئی اے کا لاہور میں چھاپہ، پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس انچارج سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیا رہے تھے۔بیان کے مطابق ملزمان سے پاسپورٹس،ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :