نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کا اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 18:58

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت سرمایہ کاری کو راغب کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ڈویلپمنٹ آف انویسٹمنٹ پورٹ فولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزراء پاور، اقتصادی امور اور پٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، پاور، پٹرولیم، خزانہ، بی او آئی کے وفاقی سیکرٹریز اور اہم وزارتوں، ڈویژنوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرمایہ کاری کی مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو کوآرڈینیشن بڑھانے اور سرمایہ کاری کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔