سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار

پیر 15 ستمبر 2025 21:32

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ نے اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے راولپنڈی احتساب عدالت نے تخت پڑی جنگلات اراضی کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی حاضری استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی جسے چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا گزشتہ روز سماعت کے موقع فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور احتساب عدالت راولپنڈی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی ہے۔