وہاڑی ، ووٹر رجسٹریشن تیز کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 20:09

وہاڑی ، ووٹر رجسٹریشن تیز کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کا اجلاس
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حبیب اللہ جونیجو کی زیرصدارت ووٹر ایجوکیشن اور انٹر ڈپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن مہم (INVR-5) کے مؤثر نفاذ، صنفی فرق کم کرنے اور پسماندہ طبقات کی شمولیت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا، محکمہ اطلاعات، تعلیم، بلدیات، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

نادرا حکام نے دیہی علاقوں میں موبائل وین کے ذریعے شناختی کارڈ کے اجراء کی یقین دہانی کرائی، جبکہ سماجی تنظیموں نے گھر گھر جا کر خواتین کی رجسٹریشن میں مدد دینے کا عزم کیا۔اجلاس میں بین الادارہ جاتی تعاون، آگاہی مہم، اور فیلڈ لیول کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ میٹنگ کا اختتام انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت کو یقینی بنانے کے اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا۔\378