آئی جی سے پولیس ملازمین واہل خانہ کی ملاقات،مسائل سنے، ریلیف کیلئے احکامات جاری

بدھ 30 جولائی 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی آئی جی نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ترجمان کے مطابق آئی جی نے غازی کانسٹیبل محمد شہباز کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح غازی کانسٹیبل شکیل محمود کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی، ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل اصغر علی کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اور غازی کانسٹیبل محمد شہباز کی پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :