ناسا کا امریکا آئندہ تین سال کے دوران چاند پر انسان بھیجنے کا اعلان

جمعرات 31 جولائی 2025 09:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) امریکی خلائی ادارے ناسا کے قائم مقام سربراہ اور امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ ساڑھے تین سال کے اندر چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگلے سال ہم چاند کے گرد ایک مشن روانہ کریں گے، جس میں لینڈنگ نہیں ہوگی لیکن اس کے بعد تقریباً ایک سال میں ہم چاند پر لینڈ کریں گے اور یہ سب کچھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ صدارت کے اختتام سے پہلے مکمل ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناسا چاند پر ایک بیس کیمپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہاں مستقل قیام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وہاں ٹھہریں گے اور جو کچھ ہم چاند پر سیکھیں گے، وہی ہمیں مریخ تک لے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :