گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں تمام پروگرامز میں خزاں کے داخلوں کے لئےریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں،وائس چانسلر

جمعرات 31 جولائی 2025 10:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں انٹرمیڈیٹ، بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز برائے خزاں 2025 کے داخلوں کے لئےریکارڈ درخواستیں موصول ہوئیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا ہے کہ بی ایس پروگرام میں پہلے مرحلے کے دوران 16 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جس پر بی ایس کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف پروگرامز میں طالبات کی غیرمعمولی دلچسپی اور ریکارڈ درخواستیں موصول ہونا یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ داخلوں کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لئے یونیورسٹی میں خصوصی ایڈمیشن آفس قائم کیا گیا ہے، جہاں امیدواروں اور ان کے والدین کو مکمل رہنمائی اور آن لائن درخواست دینے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔نہوں نے سینٹرل ایڈمیشن کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر الیاس اور کمیٹی کے تمام ممبران کی بھرپور محنت، پیشہ ورانہ لگن اور تنظیمی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :