ہری پور پولیس کی کارروائی، گاڑی چوری کرنے والے بین الضلاعی گروہ کے 2 ارکان گرفتار

جمعرات 31 جولائی 2025 11:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑی چوری کرنے والے بین الضلاعی گروہ کے 2 ارکان کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود میں گھر کے باہر سے گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381A کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 رکنی بین الضلاعی چور گروہ کے ملزمان جواد اور ندیم جان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ گاڑی برآمد کر لی۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :