افغانستان ،منی بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی

جمعرات 31 جولائی 2025 11:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) افغانستان کے صوبہ بامیان میں منی بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان محمد خوانی رسا نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ ضلع یکاولنگ کے علاقے کوتل بکاک میں گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب منی بس فنی خرابی کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے قریبی صحت مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ■