اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال كی دھان کی جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے سفارشات جاری

جمعرات 31 جولائی 2025 12:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے دھان کی جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے سفارشات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے جمعرات کو دھان کی جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے کاشتکاروں کو سفارشات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم تا15 اگست کدو کے طریقہ سے کاشتہ فصل کیلئے منتقلی لاب کے بعد 3 تا 5 دن کے اندر قبل از اگائو اثر کرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر کا بذریعہ بوتل سے چھڑکائو کریں اور 5 دن تک کھیت میں پانی کھڑا رہنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگی ہوئی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے منتقلی لاب کے 25 تا 30 دنوں کے بعد از اگائو اثر کرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر سپرے کریں ، سپرے تر وتر میں کریں اور اگلے دن کھیت کو پانی لگادیں۔

متعلقہ عنوان :