اسسٹنٹ کمشنرکا ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کا دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا

جمعرات 31 جولائی 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے کام کو سراہا ۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پسرور صاف ستھرا پنجاب ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے مختلف مقامات پر ناجائز تجاوزات مسمار کا بھی جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :