صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،چیف میونسپل کارپوریشن کمیٹی پسرور

جمعرات 31 جولائی 2025 14:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) چیف میونسپل کارپوریشن کمیٹی پسرور عبدالحی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ یہ اقدام پسرور کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند تحصیل بنانے کے عزم کا عملی اظہار ہے،ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین فیوچر وژن اور ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پسرور چوک سے ولید ہسپتال تک گرین بیلٹ مکمل کرنے پر وکرز کے کام کو سراہتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں گرین بیلٹس اور پارکوں کو بہترین حالت میں بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے مالیوں کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داریا ں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ایمانداری، محنت اور لگن کے ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔