سرگودھا ،منشیات فروشی کے مقدمیمیں ملزم کو 9سال قید سخت ،9لاکھ 80ہزار جرمانہ کی سزا

جمعرات 31 جولائی 2025 14:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سرگودھا کی عدالت نے دو سال سے درج منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو 9سال قید سخت اور 9لاکھ 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ اربن ایریا میں پولیس نے منشیات فروش علی رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کر لی اور تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مقدمہ کا چالان پیش کر کے مقدمہ کی بہترین تفتیش و پیروی کی، مقامی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ 743/23تھانہ اربن ایریا کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی کو9سال قید اور 9لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

ڈی پی او نے مقدمہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو ملزم کو منطقی انجام تک پہنچانے پر شاباش دی ۔