کراچی،گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار،گٹکاماوا برآمد

جمعرات 31 جولائی 2025 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) منگھوپیر اور پیرآباد پولیس نےدو مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے7کلو سے زائد گٹکاماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدام حسین ولد محمد عیسی اورعبدل خالد ولد ولی محمد شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :