جعلی سیمن مافیا کے خلاف گھیراتنگ ،کریک ڈاؤن کا آغاز

جمعرات 31 جولائی 2025 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن کے فیلڈ آفیسر ان نے لائیو سٹاک بریڈنگ ایکٹ 2014 کے تحت غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سیمن کی فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین دنوں کے دوران اس مہم کے تحت جعلی سیمن مافیا کے خلاف کل 09 ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔یہ اقدام محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی مویشیوں کی افزائش نسل کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :