
ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،رحمت اللعالمین بلاک کا معائنہ، سہولیات، شفٹنگ اور انتظامات کا جائزہ لیا
جمعرات 31 جولائی 2025 16:10
(جاری ہے)
مریضوں اور تیمار داروں نے نئی عمارت، بہتر سہولیات اور ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئے بلاک میں شفٹنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور یہ امر یقینی بنایا جائے کہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری یا تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہسپتالوں کی بہتری کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل طارق نے بتایا کہ "رحمت اللعالمین بلاک" میں جدید مشینری، ایئر کنڈیشنڈ وارڈز، وافر بیڈز، طبی آلات اور تربیت یافتہ سٹاف کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بلاک کے فعال ہونے سے ہسپتال پر مریضوں کا دبا کم ہو گا اور علاج معالجے کا معیار مزید بہتر ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں میں صفائی، طبی فضلہ تلفی کے نظام، واٹر کولرز، ٹوائلٹس اور سکیورٹی کی صورتحال کا بھی معائینہ کیا اور بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک
-
یہ صرف جشنِ آزادی نہیں بلکہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن ہے،وزیر اعلی سندھ
-
مریم نوازکا بارڈرملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
-
پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ
-
سلیمان شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
-
’’ بااختیاراورباوقار۔۔۔۔ جنوبی پنجاب‘‘
-
پنجاب بھرمیں 1252ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق1504زخمی
-
پنجاب کے عوام آنے والے دنوں میں گھر بیٹھے لوکل گورنمنٹ کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے
-
پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
-
اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون، کروڑوں کی منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.