عوامی مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

جمعرات 31 جولائی 2025 16:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے شہر میں سیوریج کے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے محلہ قائم والا اور غوث کالونی کا دورہ کیا۔صفائی ستھرائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈائیوو کے افسران کی سخت سرزنش کی اور انہیں فوری طور پر نالیوں اور سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے نکاسی آب میں رکاوٹ بننے والے تھڑوں کو بھی اپنی براہ راست نگرانی میں تڑوا دیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کریں اور فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے فیاض پارک مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور فیاض پارک میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے فیاض پارک میں مینگو فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مینگو فیسٹول کی تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹول کا مقصد شہریوں کو ایک صحت مند تفریحی فراہم کرنا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے مینگو فیسٹول کی تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فناس انعم حفیظ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مینگو فیسٹول کا انعقاد 2 اگست سے 3 اگست تک کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :