قائدآباد پولیس کی مجید کالونی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی ،جواء ،سٹہ کھیلنے میں ملوث 3مبینہ قماربازوں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 31 جولائی 2025 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) قائدآباد پولیس نے مجید کالونی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جواء ،سٹہ کھیلنے میں ملوث 3مبینہ قماربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سٹے کی پرچیاں، تاش کے پتے، ٹوکن اوردائو پر لگی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار جواریوں میں قمر عباس، ایاز علی اور محبوب شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :