پنجاب فوڈ اتھارٹی کا راولپنڈی میں مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،تین ہزار کلو غیر معیاری گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا

جمعرات 31 جولائی 2025 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ہزار کلو غیر معیاری گوشت برآمد کر کے نالہ لئی میں تلف کیا۔پی ایف اے ترجمان کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ جامع مسجد روڈ پر موجود بیف و مٹن کی دکانوں پر مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے تین ہزار کلو بدبودار اور باسی گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو دیکھ کر فوری طور پر دکان کو بند کر دیا اور چار گھنٹے بند رکھنے کے بعد جب دکان کو کھولا گیا تو فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملزمان کو پکڑ لیااورجائے وقوعہ سے سلاٹر ہائوس کی جعلی مہر بھی پکڑی گئی۔ملزمان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ تمام تر مشینری کو ضبط کر لیا گیا۔ویٹنری ڈاکٹر نے موقع پر گوشت کی جانچ کر کے گوشت کو انتہائی مضر قرار دیا ۔ترجمان کا کہنا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے بھر میں ناقص گوشت کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :