مشعال حسین ملک کی ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعرات 31 جولائی 2025 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) تنظیم برائے امن و ثقافت کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے اپنے پیغام میں ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں نوجوانوں کا اہم کردار رہا ہے اور شعبہ صحافت میں جب تعلیم یافتہ اور پیشہ ور قیادت سامنے آئے گی تو معاشرے کے ہر طبقہ کے لئے آسانیاں ہوں گی،نوجوان صحافیوں کو اپنے پیشہ وارانہ کام انتہائی دیانتدار ی اور صحافتی اقدار و ضابطہ اخلاق کے تحت کرنے کی ضرورت ہے ،تنقید کے ساتھ اصلاح ضرور کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مشعال حسین ملک نے ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین ملک زبیر اعوان،صدر محمد یوسف خان،جنرل سیکرٹری عثمان مغل،فنانس سیکرٹری سونیا ستی،نائب صدور عدنان عارف،انوار عباسی،طاہر محمود اعوان،سیکرٹری اطلاعات سنابیل جہانگیر،جوائنٹ سیکرٹریز امجد عباسی،چوہدری سجاد،حباء عباسی اور اراکین مجلس عاملہ ضمیر اسدی ،عدیل اشرف ،انیلا بشیر ،فیصل خان،راجہ عاصم،احسن بٹ،عثمان پراچہ ،عمران عمار،سلمیٰ ملک ،ملک شاہ زیب ،محمد سلیم اور آصف جنجوعہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اور موجودہ دور میں خبر پہلے دینے کی بجائے معاملہ کی تحقیق کر کے متوازن خبر دینا ہی صحافتی اقدار اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :