نوشہرہ ورکاں، واہنڈو میں باپ نےتین ماہ کا بچہ چھت سے زمین پر پٹخ کر مار ڈالا

جمعرات 31 جولائی 2025 19:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) نوشہرہ ورکاں واہنڈو میں باپ نےتین ماہ کا بچہ چھت سے زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ شوہر کی بیوی سے لڑائی کے بعد محلہ سلطان پورہ واہنڈو کے رہائشی شہزاد نامی والد نے یہ سفاکانہ عمل کیا۔پولیس نے شہزاد نامی سفاک والد کو گرفتار کرلیا ہے جس نے بیوی سے معمولی بحث تکرار کے دوران بچے کی جان لے لی،جبکہ پولیس مزید مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :