ڈی پی او صوابی کی "اوپن ڈور پالیسی" کے تحت کھلی کچہری ،مختلف کیس کے مدعیان سے ملاقات ،عوامی شکایات اور مسائل سنیں

جمعرات 31 جولائی 2025 19:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) ڈی پی او صوابی کی "اوپن ڈور پالیسی" کے تحت عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد نے تحصیل لاہور ڈی ایس پی کے دفتر میں مختلف کیس کے مدعیان سے ملاقات اور عوامی شکایات اور مسائل سنیں، اور کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے ہمارے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے۔اس موقع پر سرکل کے ایس ڈی پی او محمد نعمان ،تھانے کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفسران بھی موجود تھے۔ڈی پی او صوابی نے شہریوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو بغور سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اور موجودہ پولیس آفسران کو ٹاسک دی۔درخواست گزاروں نے ڈی پی او صوابی ضیا الدین احمد کی اس عوام دوست پالیسی کو سراہا اور اسے خوش آئند قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف عوام کے مسائل بروقت حل ہوں گے بلکہ پولیس پر عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ڈی پی او صوابی نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا حل صوابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پولیس تک براہ راست رسائی اور شفاف انداز میں ان کے مسائل کا حل ہی ایک مثالی پولیسنگ کا مظہر ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "اوپن ڈور پالیسی" کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں اور باہمی اعتماد کو فروغ حاصل ہو،

متعلقہ عنوان :