ڈپٹی کمشنر سوات سے آئمہ کرام مساجد کے نمائندہ وفد کی ملاقات

بقایاجات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا،ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ محکموں کو وظائف کی ادائیگی سے متعلق معاملات ترجیحی بنیادوں پرنمٹانے کی ہدایت

جمعرات 31 جولائی 2025 19:55

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے آئمہ کرام مساجد کے ایک نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے ماہانہ وظائف کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بقایاجات کی موجودہ صورتحال اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرسوات سلیم جان مروت نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وظائف کی ادائیگی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ آئندہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی امن و سلامتی اور بقا کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :