ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ کاتحصیل لاوہ کا دورہ ،ہائر ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا

جمعرات 31 جولائی 2025 20:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ سارہ حیات نے تحصیل لاوہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہائر ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کے دو بڑے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جن میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال لاوہ کے قیام کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ اس موقع اسسٹنٹ کمشنر لاوہ سعید احمد ودیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مزکورہ دونوں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار تعمیر کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل عمدہ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو متعلقہ شعبوں کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بغداد فیملی پارک لاوہ کا معائنہ کیا اور پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کو ہدایت کی کہ پارک میں بہترین صفائی ودیگر سہولیات کی فراہمی اور پارک کے ماحول کو خوشنما بنانے کے لئے دیدہ زیب شجر کاری کی جائے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے مریم نواز ہیلتھ کلینک لاوہ کا بھی تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے سنٹر میں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کیئر منیجمنٹ کے تحت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے

متعلقہ عنوان :