18 مارچ احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر ایم این اے علی افضل ساہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 31 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے18 مارچ احتجاج کیس میں مسلسل عدم پیشی پر پی ٹی آئی کے فیصل آباد سے ایم این اے علی افضل ساہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ آج تک علی افضل ساہی اس عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے علی افضل ساہی سمیت پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔