وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ نے مخدوم بلاول اسپورٹس کمپلیکس کورنگی کا افتتاح کر دیا

یہ سندھ حکومت کا کورنگی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، یہ صرف تعمیر ہی نہیں، بلکہ اسے آباد بھی رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،سردار محمدبخش مہر

جمعرات 31 جولائی 2025 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردارمحمدبخش مہر نے محکمہ کھیل کی جانب سے بنائے گئے مخدوم بلاول اسپورٹس کمپلیکس کورنگی کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری کھیل منورعلی مہیسر، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، چیف انجینئر محمد اسلم مہر، شکیل احمد، فرید علی، کراچی کے مختلف ڈی ایس اوز کھیل،سیکریٹری امتیاز شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ مخدوم بلاول سپورٹس کمپلیکس کورنگی میں شہریوں کے لیے ٹیبل ٹینس، اسنوکر، بیڈمنٹن،فٹسال، جم، سینتھیٹک جوگنگ ٹریک اور انڈور و آٹ ڈور کھیلوں کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کھیل امور نوجوانان سندھ کیجانب سے یہ کمپلیکس 154 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ سندھ حکومت کا کورنگی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، یہ صرف تعمیر ہی نہیں، بلکہ اسے آباد بھی رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ حکومت سہولت فراہم کرتی ہے، لیکن اسے برقرار رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ عنوان :