ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ تجاوزات۔ ہاکس بے روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی

ٹریفک دبائو کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے کس بے روڈ پر ٹریفک روانی بہتر ہوگئی ہے ،ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ

جمعرات 31 جولائی 2025 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)کراچی انتظامیہ نے ہاکس بے ٹرک ااسٹینڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ پر طویل عرصہ سے ڈیڑھ کلومیٹرسروس روڈ پر تجاوزات قائم تھیں۔ سروس روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے ہاکس بے راستہ پر گڈز ٹرانسپورٹرزاپنے ٹرکس سڑک پر کھڑی کررہے تھے۔جس کی وجہ سے ٹریفک کو دباو کو سامنا تھا سڑک پر ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرکیماڑی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر ماری پور انٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ پولیس اور بلدیہ عظمی کے افسران اور فورس پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کی۔اور تجاوزات کا خاتمہ کیا ڈپٹی کمشنر کیماڑی کی رپورٹ کے مطابق مشینری ابھی سروس روڈ پر جسے ہٹانے کے لئے بلدیہ عظمی کو بھاری مشینری مطلوب تھی اس لیئے یہ مشینری اسی ہفتہ کارروائی کرکے ہٹادے گی تاہم بنیادری رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں اور ہاکس بے روڈ پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگئی ہے اور ہاکس بے روڈ پر ٹریفک دباو کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

۔ہینڈ آوٹ کے مطابق یہ تجازات ٹرک اسٹینڈ کے باہر سروس روڈ، اورٹرک اسٹینڈ کے اندر موٹر ورکشاپس،، ٹھیلے، پنکچر کی دکانیں ہوٹلز،مجوس اور دیگر کھانے پینے کے کیبنز اور دیگر تجاوزات تھیں۔ تجاوزات کے خاتمہ سے ہاکس بے روڈ کو جانے والے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی سروس روڈ کی بحالی سے ٹرک اسٹینڈ کی پارکنگ میں دشواری کا خاتمہ ہوگا کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ س بات کو یقینی بنائیں کہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ پارکنگ میں سہولتیں بہتر کرنے اور تجازات کی روک تھام کو یقینی بنانے میں گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے رابطہ اور مدد سے اقدامات کریں، ڈپٹی کمشنر کیماڑی نے انسداد تجاوزات کی کارروائی کی رپورٹ میں بتا یا ہے کہ۔ تمام دکانوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ دکانوں کی حدود میں رہیں گے دکانوں کے دروازے بند رکھیں گے یقینی بنائیں گے کہ ان کی دکانوں کے سامنے غیر قانونی تجاوزات قائم نہ ہوں۔

اس سے قبل کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اجلاس میں ہاکس بے ٹرک اسٹینڈ پر تجاوزات اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور تجاوزات کے خاتمہ کے فیصلہ کیا گیا۔ سیکریٹری.ٹرانسپورٹ ڈی آئی جی ٹریفک میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی اور دیگر افسران نے کمشنر کو بریفنگ دی

متعلقہ عنوان :