گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مینگو فیسٹول میں شرکت

جمعرات 31 جولائی 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مینگو فیسٹول کو آزادی فیسٹول کا نام دیتے ہوئے اسے "معرکہ حق، جشنِ آزادی" تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیاہے۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے مینگو فیسٹول میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے موقع پر کہی، جہاں ڈائریکٹر جنرل وزارتِ خارجہ عرفان سومرو و دیگر افسران نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو مینگو فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی اور کہا کہ پاکستانی آم دنیا بھر میں اپنی لذت اور معیار کے باعث مشہور ہیں،آم کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے، حکومت کو اس شعبے پر مزید توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ یکم اگست سے ملک بھر میں "معرکہ حق ، جشنِ آزادی" کی تقریبات بھرپور انداز میں شروع ہوں گی اور بھرپور جوش و خروش سے منائی جائیں گی۔گورنرسندھ نے مینگو فیسٹول میں کیک بھی کاٹا اور مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔