ڈی جی ایل ڈی اے کا سروس ڈیلیوری بہتری کیلئے اہم اقدام، ایڈیشنل ڈی جیز و ونگ ہیڈز کو ڈیوٹیاں تفویض

جمعہ 1 اگست 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام،ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جیز اور ونگ ہیڈز کو ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے کے ایڈیشنل ڈی جیز اور ونگ ہیڈز روزانہ 11 سے 12 سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر موجود رہیں گے۔

ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ پیر اور ایڈیشنل ڈی جی یوپی منگل کو سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں موجود رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر بدھ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی جمعرات اور ایڈیشنل ڈی جی ایس آئی جمعہ کو موجود رہیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جیز، ونگ ہیڈز اور متعلقہ ڈائریکٹرز کو روزانہ مخصوص اوقات میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی نے ہدایت کی کہ چیف ٹائون پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اور متعلقہ ڈائریکٹرز بھی اپنے ونگ سے متعلقہ درخواستوں کا فالو اپ یقینی بنائیں گے۔ طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کے سینئر افسران شہریوں کی درخواستوں میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، اس اقدام کا مقصد عوامی شکایات اور مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :