ٹاپ سیڈڈ چن یوفی مکائو اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 1 اگست 2025 13:04

ٹاپ سیڈڈ چن یوفی مکائو  اوپن بیڈمنٹن ویمنز  سنگلز مقابلوں کے کوارٹر ..
مکائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چین کی بیڈ منٹن سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ چن یوفی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر جاری مکائو اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔27 سالہ چین کی نامور شٹلر اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ چن یوفی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 25 سالہ ملائیشین حریف کھلاڑی گوہ جن وی کو شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر مکائو اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے مکاؤ ایسٹ ایشین گیمز ڈوم مکاؤ میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

مکاؤ ایسٹ ایشین گیمز ڈوم مکاؤ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں 27 سالہ چین کی شٹلر اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ چن یوفی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 25سالہ ملائیشیا کی حریف کھلاڑی گوہ جن وی کو 1-2 سیٹس میں شکست دی۔

چین کی ٹاپ سیڈڈ چن یوفی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ملائیشیا کی حریف شٹلرگوہ جن وی کو 21-14، 9-21 اور 18-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،27 سالہ چین کی نامور شٹلر اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ چن یوفی کاکوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ جاپان کی حریف کھلاڑی نوزومی اوکوہارا سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :