جانوروں کو مون سون میں خشک چارے اور متوازن خوراک فراہم کی جائے، ڈاکٹر وسیم احمد

جمعہ 1 اگست 2025 15:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر وسیم احمد نے مون سون کے دوران مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے خشک چارے اور متوازن خوراک انمول ونڈے کی فراہمی کی ہدایت کی ہے،موسم برسات میں مویشیوں کی خصوصی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ لائیوسٹاک فارمرز کو بعد ازاں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون میں جانوروں کی رہائش کے لئے خشک جگہ کا بندو بست بھی ضروری ہے، محکمہ لائیو سٹاک نےسیلابی صورتحال اورمون سون کے دوران کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنےکے لئے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں وافر مقدار میں ضروری ادویات فراہم کر رکھی ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کے سہولت سینٹرز پر ونڈہ،منرل مکسچر اور یوریا مولیسز بلاک رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں اور منرل مکسچر میں تمام ضروری نمکیات علاقائی ضرورت کے مطابق موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :