تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کو میٹرک امتحانات میں شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈی پی او مانسہرہ

جمعہ 1 اگست 2025 17:37

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈی پی او مانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پورہ نے کہا ہے کہ تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کو میٹرک امتحانات میں شاندار نتائج پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وہ جمعہ کو نجی سکول اینڈ کالج مانسہرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اعلیٰ نمبروں کے ساتھ ایف ایس سی مکمل کرنے والے تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کے طلباء کو یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کیلئے نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

(جاری ہے)

رخصت ہونے والے طلباء کے اعزاز میں فیئر ویل جبکہ نئے آنے والے نئے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ پارٹی کا شاندار انعقاد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئر کموڈور محمد سیف الاسلام کی زیرنگرانی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمانسہرہ شفیع ﷲ گنڈا پور تھے۔ طلباء نے پارٹی میں صوفی رقص، کلچرل شو، مزاحیہ تقاریر، فوک ڈرامہ اور دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور سٹاف میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :