محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے زیر اہتمام ڈسکہ کے مقامی ہوٹل میں ’’سر سبز کنونشن‘‘ کا انعقاد

جمعہ 1 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) محکمہ زراعت (توسیع) سیالکوٹ اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے زیر اہتمام ڈسکہ کے مقامی ہوٹل میں سر سبز کنونشن منعقد ہوا جس میں دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے مقامی کاشتکاروں کو آگاہی دی گئی۔ کنونشن میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر مہمان خصوصی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ سجاد حیدر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کامران بھٹی اور زرعی ماہر عمران حمید نے کاشتکاروں سے خطاب کیا اور کھادوں کے متوازن اور مؤثر استعمال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل میں کوئی بھی دوائی ہو اس کا وقفہ قبل از برداشت دیکھ کر استعمال کریں تا کہ پیداوار کا برآمدگی معیار متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کاشتکاروں کو محکمانہ سہولیات اور سکیموں کے متعلق بتایا اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :