فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر خالد مگسی کی ملاقات ، نوجوانوں کی استعدادکار بڑھانے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تکنیکی سہولیات کی فراہمی پر گفتگو

جمعہ 1 اگست 2025 21:49

فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر خالد مگسی کی ملاقات ، نوجوانوں کی استعدادکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سردار خالد مگسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون، نوجوانوں کی استعدادکار بڑھانے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تکنیکی سہولیات کی فراہمی پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً پشاور اور جنوبی اضلاع میں نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جنہیں اگر جدید سائنسی تعلیم، تحقیق اور تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں، خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان میں سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں کا قیام، لیبز، انکیوبیشن سینٹرز اور دیگر سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے تاکہ نوجوان جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سردار خالد مگسی نے گورنر کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے وزارت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو آگے لانے اور سائنسی میدان میں مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔